مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ڈیرہ اسماعیل خان اور گجرات میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔
گجرات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی111پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے،جو بغیر کسی وقفہ کے شام5 بجے تک جاری رہے گی۔یہ نشست مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی ناصرمحمود کے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جہاں مسلم لیگ(ن)کے حاجی عمران ظفراورمسلم لیگ(ق)میاں عمران مسعودسمیت7امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب سرحد اسمبلی کے حلقہ پی ایف65 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہو گئی ہے ۔ ضمنی انتخاب میں8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیرہ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ آج صبح8 بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔پی پی111گجرات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعدادایک لاکھ61ہزار394ہے، جن میں مرد ووٹروں کی تعداد88ہزار383جبکہ73ہزار11خواتین ووٹرز ہیں۔حلقہ پی پی111میں کل112پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں41حساس اور13 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں ۔امن و امان کو برقراررکھنے کے لئے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے پولیس دستوں کے ساتھ رینجرز کو بھی طلب کیاگیاہے۔۔ڈیرہ اسماعیل خان میں آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہے ۔اس حلقہ65 پر بیلٹ پیپر کے مطابق نو امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔تاہم اس نشست پر اصل مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سمیع اللہ علی زئی اور جمعت علمائے اسلام کے مولانا لطف الرحمان میں متوقع ہے۔ اس حلقے میں کل77 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد80 ہزار سے زیادہ ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد48 ہزار987 اور خواتین کی تعداد31 ہزار ہے۔ اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو پہلے ہی حساس قرار دیا گیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایف سی کے جوان اور شہری دفاع کے رضار بھی پولنگ اسٹیشنز میں موجود رہیں گے۔ فوج کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ